131

ایران بس حادثہ،20افرادہلاک

(ویب ڈیسک)ایران کے مغربی سرحدی علاقے گنبد میں بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 24 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  تہران سے گنبد کی جانب جانے والی مسافر بس سواد کوہ کے علاقے میں ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مقامی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریکنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں