198

جنرل (ر)ظہیرالاسلام کی دوسری بیوی نے انکےخلاف کیس دائرکردیا

لاہور،(بےلاگ نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کی دوسری اہلیہ پلوشہ بہرام نے اپنے اور بچے کے نان نفقے کے لیے کیس دائر کر دیا۔

پلوشہ بہرام کی جانب سے کیس فیملی کورٹ لاہور کے جج عبدالمنیم کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے،فیملی کورٹ کے سول جج عبدالمنیم نے درخواست پر ظہیر الاسلام کو عدالتی نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کو 20 جنوری کو خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں