149

اسلامی نظریاتی کونسل،نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات غیرشرعی قرار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نےنیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دے دیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ نیب کے احتساب کا عمومی تصور اسلامی تصور احتساب کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا،نیب آرڈیننس کی متعدد دفعات شریعت سے متصادم ہیں، بے گناہ کو ملزم ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بننا اور پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق نیب کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر کرنا اور حراست میں رکھنا غیر شرعی ہے،نیب قانون شہریوں میں سنگین قسم کے امتیاز پر مبنی ہے اور کوئی قانون قرآن و سنت کے برخلاف نہیں بنایا جاسکتا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ نیب تب حرکت میں آتا ہے جب کروڑوں اربوں کی کرپشن کے شواہد جمع ہوتے ہیں جبکہ اسلامی اصولوں میں مالی اختیارات کے غلط استعمال کا ابتدا ہی سے سد باب ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں