166

ایران امریکہ سےجلدسخت انتقام لے گا

) ویب ڈیسک) پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدللہ ارگئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ سے جلد سخت انتقام لے گا۔

عبدللہ ارگئی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اہداف پر ایرانی میزائل حملے ایران کی فوجی طاقت کا مظاہرہ تھے جبکہ امریکی فورسز ایسی طاقت کی صلاحیت نہیں رکھتیں،امریکی فورسز ان میزائلوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ روز عراقی ملیشیا نے بھی امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا،سربراہ عراقی ملیشیا کا کہنا تھا کہ امریکہ سے اپنے شہدا کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، امریکا سے عراق کا انتقام ایران سے کم نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنا ردعمل دے دیا، اب عراق کی طرف سے جواب دینے کا وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں