225

المناک غلطی پرافسوس ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائےگی،ایرانی صدر

(ویب ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کو اس المناک غلطی پر گہرا افسوس ہے، ناقابل معافی واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی میزائل فائر کیے جانے کو انسانی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ناقابل فراموش غلطی اور عظیم سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں،

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےکہا حادثہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں، طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا مہم جو امریکا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں