90

طیارہ حادثےکےذمہ داران کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،یوکرائن کا مطالبہ

(ویب ڈیسک)یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتی چینلز کے ذریعہ سرکاری معذرت کی جائے اور طیارہ حادثے میں ملوث ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایران کے اعترافی بیان کے بعد یواکرائن نے کہا ہے کہ ہم مکمل اور کھلی تحقیقات کی یقین دہانی کی توقع کرتے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کی واپسی اور معاوضے کی ادائیگی بھی ایران کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ 8 جنوری کی صبح تہران کے امام خمینی ائرپورٹ سے اڑنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں