126

نواز شریف نے80اراکین کےووٹ دیکراین آر او لیا،اعتزازاحسن

لاہور،(بےلاگ نیوز) پاکستان پیلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپنے ارکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخ کیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دیکر این آر او کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا،نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی، ن لیگ کے قائد نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اعتبار نہیں کیا اور پیپلز پارٹی بھی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں