217

پولیس کانسٹیبل کاڈی آئی جی پر چاقوسےحملہ

لاہور،(بےلاگ نیوز)پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

ایف آئی آرکیمطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر واک کے دوران کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کیا ہے،ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کیا تومیں نے دفاع کرنے کے لیئے اسے روکتا رہا، جب میں کافی زخمی ہو گیا تو وہ اپنی جگہ پر رک گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی ڈی آئی جی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر لیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ زخمی ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کے خلاف واقعہ کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں