98

ایران نے برطانوی سفیرکو گرفتارکرلیا

(ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے برطانوی سفیر راب ماکایئر کومشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق تہران کی امیر کبیر یورنیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران برطانوی سفیر مبینہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے جس پر انہیں حراست میں لےلیا گیا،ذرائع کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں یونیورسٹی کے سامنے واقع دوکان سے گرفتار کیا ہے وہ طلباہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر راب ماکایئر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے،برطانوی وزیر خارجہ ڈامینک رآب کا کہنا ہے کہ ہمارے سفیر کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں