117

سکھرمیں بارش سے مکان کی چھت گرگئی

سکھر(بےلاگ نیوز)سکھر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکھر میں بارش غریب خاندان کیلئے مصیبت بن گئی، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے بچوں اور خواتین کو بڑی مشکل سے نکالا۔حادثہ نیو پنڈ کے علاقے میں پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں