60

پی آئی اے کا جہاز رن وے سے پھسل گیا

کوئٹہ،(بےلاگ نیوز)پی آئی آے کا طیارہ رن ون سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جوکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے بتایا کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برف، ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

پی آئی اے حکام کے مطابق یہ سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھنسنے سے نقصان، مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا دیگر شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، مسافروں کو ہونے والی دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم موسم صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اور کال سنٹر مستعد ہے ہمارے مسافر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں