112

فوج اورعدلیہ دونوں کواپنی حدودخود دیکھنی چاہئیں،فوادچوہدری

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے، مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔

وفاقی  وزیر سائینس  اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےاپنے ٹوئٹربیان میں کہاکہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے،فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدودخود دیکھنی چاہئیں،ان دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔

فواد چوہدری نے یہ ٹوئٹ معروف صحافی حامد میر کے کالم کے جواب میں  کیا،حامر میر نے لکھا کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں عمران خان نئی پارٹی کے صدر، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول جنرل سیکرٹری بن جائیں چوہدری شجاعت کو چئیرمین بنا دیں کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں