152

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف فنانشل آفیسرمستعفی

لاہور،(بےلاگ نیوز)بدر منظور خان نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے،بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

بدر منظور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے،انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بدرمنظور خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے،میں پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں