251

آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں بارش اوربرفباری نےتباہی مچادی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافےکےساتھ ساتھ مختلف حادثات میں 41 سےزائدافراد جاں بحق ہوگئے۔

آزادکشمیرکی وادی نیلم، لیپا، کیل سمیت مظفرآباد اورنکیال میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے،وادی نیلم میں 5 مقامات پربرفانی تودے گرنے سے ایک بچی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام پر 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران ژوب، پشین اور خانوزئی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ سریاب میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کئی فٹ تک برف کی تہہ جم چکی ہے جس کے سبب بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں، دیامر اور استور میں شدید برفباری کے بعد اسنوایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

راجن پور اور سکھر میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں