246

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس طلب

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریں گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے خطے میں غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ چادر اور چار دیوار کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں