244

بھارت میں ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔

باغ،(بےلاگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکےصدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے،نریندر مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمودنے باغ آزاد کشمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ وزیراعظم فاروق حیدر کی حکومت اپنے مفادات بچانے کے لیے تقسیم کشمیر کا راگ الاپ رہی ہے،مجھے عمران خان کا نمائندہ ہونے پہ فخر ہے اور یہ بات طے ہے کہ پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم  بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مسلم کانفرنس اور ن لیگ سمجھ چکی ہیں کہ اب ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرپور میں ہونے والا انتخاب صرف ریہرسل تھی جہاں ہم نے تمام جماعتوں کو شکست دی،باغ سمیت پورے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔

بیرسٹر سلطان محمود کامزیدکہناتھا کہ باغ کو ترقياتی اداره اور کالج آف ايجوکيشن سميت ديگر ادارے میرے دور میں دیے گئے۔ پارٹی کی تنظيم سازی بھی کارکنوں کی مشاورت سے جلد مکمل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں