194

بلاول بھٹو15روزمیں گوشواروں میں تضادختم کریں،الیکشن کمیشن کی ہدایت

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کیمطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے بلاول بھٹو کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھایا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی رکن اثاثہ جات چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثہ جات میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کا ساتھ جوڑنا درست نہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں