190

شوہرنہاتانہیں مجھے طلاق چاہیے،بیوی کا مطالبہ

(ویب ڈیسک)بھارت میں بیوی نے شوہر سےاس لئے طلاق مانگ لی کیوں کہ وہ کئی کئی دن تک نہیں نہاتا اور گندا رہتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 23 سالہ رمیش پیشے کے اعتبار سے ایک پلمبر ہے۔ بیوی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے شوہر کی شکایت کی ہے کہ وہ تمیز اور طریقہ کار سے بھی نہ بلد ہے،ریاست بہار میں خواتین سے متعلق محکمہ نے بیوی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے شوہر کو دو ماہ کی مہلت دی ہے، اگر اس کے رویے اور اقدامات میں سدھار نہیں آیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

لڑکی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا مجھے اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا جسے طور طریقے نہ پتا ہوں،اس نےاپنےشوہر پر الزاملگایا کہ اس نےمیرے زیورات اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ رمیش کا کہنا ہے کہ وہ اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتا، بیوی کی کہی باتوں پر عمل کرے گا اور 2 ماہ میں خود میں تبدیلی لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں