163

موٹروےپولیس نےبھاری مقدارمیں اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)موٹروے پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس افسران نے ایک کرولا کارکوقانون کی خلاف ورزی کرتے پایا اور اسے روکنے کی کوشش کی،کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد مذکورہ گاڑی کو روک لیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کیمطابق گاڑی کی تلاشی لینےپرگاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں23عدد پستول،چھ نائن ایم ایم،سترہ 12بور پستول،دو12 بور  شارٹ گن رائفل،چوراسی عدد پسٹل میگزین،بارہ شارٹ گن  میگزین شامل ہیں۔

ترجمان کیمطابق موٹروے پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان جن میں بلال ولد نذیر،حسین شیر  ولد رحیم شاہ، ساجد خان ولد غالب شیر شامل ہیں کوگرفتارکرکےمزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان کو اسلحہ سمیت پولیس سٹیشن حضرو  کے حوالے کر دیا۔

افسران کی کامیاب کاروائی  کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق  احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں