203

امام مسجد کی شادی کے2ہفتےبعدبیوی ’مرد‘ نکل آئی

(ویب ڈیسک) یوگینڈا کی ایک مسجدکےامام کوشادی کے دو ہفتےبعدپتاچلاکہ اسکی بیوی ’مرد‘ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق یوگینڈا کے شہر کیونگا کے ایک امام مسجدکی 2ہفتے قبل شادی ہوئی، شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد محمد مُتمبہ کوپتاچلاکہ اسکی بیوی مردہے،بیوی نبوکیرا کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بیوی کو متنبہ کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس کے مطابق نبوکیرا کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتار کیا گیا تھا۔ کیونکہ انہوں نے گرفتاری کے وقت حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے،تاہم خاتون پولیس افسر کے جانچ پڑتال کرنے پر نبوکیرا مرد نکلا۔

پولیس نے متاثرہ امام مسجد مُتمبہ کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی مرد ہے، جس کی شناخت 27 سالہ ریچرڈ کے نام سے ہوئی جس کے بعد امام مسجد کو شدید جھٹکا لگا۔

ملزم نے بتایا کہ چوری کی غرض سے اس نے امام سے شادی کی تھی اور خاتون کا روپ دھار کر اس نے سب کو دھوکا دیا، دوران تفتیش ملزم نے گھاؤنے فعل میں معاونت کرنے والی رشتہ دار کا نام بھی بتایا جس نے شادی منعقد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا پولیس نے ملزم کے بیان پر اس کی سہولت کار آنٹی کو بھی گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں