43

رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنااللہ اور میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے نام ڈالنے سے متعلق سفارش سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ نے اسکی بھی منظوری دے دی ہے،نیب جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں