211

اگرمعاملات حلف سےچلنےہیں توعدالتوں کوتالا لگادیں،ڈی جی اےاین ایف

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک کا کہنا ہے کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سر عام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گناہ کہتا ہے۔

تفصیلات کیمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف کا کہنا تھا رانا ثناءاللہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ ثبوت بھی عدالت میں دیں،اگر معاملات حلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں،ایک نے بھی حلف اٹھایا اور دوسرے نے بھی اٹھا لیا، اب معاملے کی لاٹری ڈال دیں، لاٹری میں سے نکل آئے گا کہ کون ذمہ دار ہے کون گناہ گار ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس کے دوران رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے درمیان قرآن پاک پر حلف اٹھانے کے معاملے پرکافی گرما گرمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں