279

وزیراعظم عمران خان کادورہ آزادکشمیر،مظفرآبادمیں‌ زخمیوں‌ کی عیادت

مظفرآباد،(بےلاگ نیوز)وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیرپہنچے جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان نےآزادکشمیرمیں حالیہ برفباری سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں