206

موٹروےپولیس نےفرض شناسی اورایمانداری کی مثال قائم کردی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سڑک سے ملنے والا بیش قیمت موبائل فون مالک تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر ساجدالرحمن اور ہیڈ کانسٹیبل الیاس کو دوران پٹرولنگ موٹروے پر گراہوا بش قیمتی موبائل ملا،پولیس افسران نے مالک حسن بلال کو ٹریس کرکہ موبائل فون انکےحوالےکیا،حسن بلال نےموٹروے پولیس کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی۔

دوسری طرف ایک اور کارروائی کے دوران ہزارہ موٹروے پر دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر زوہیب خان اور سب انسپکٹر فراز میر نے ایک بارہ سالہ بچے کو موٹروے پر  پریشان پایا پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کا نام محمد جاوید عمر بارہ سال ہے اور وہ اپنے بھائی سے لڑ کر گھر سے بھاگا ہوا ہے جس پر موٹروے پولیس افسران نے بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور بچے کے والد کو اطلاع دی۔

بچے کے والد نے آکر بچے کو وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں