231

بھارت کشمیرپردو طرفہ مذاکرات کیلئےتیارنہیں،شاہ محمودقریشی

(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ  بھارت کشمیرپردو طرفہ مذاکرات کیلئےتیارنہیں،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

تفصیلات کیمطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس سے نیویارک میں ملاقات کی،ملاقات کےبعدمیڈیا  سےگفتگوکرتےہوئےشاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں، 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے مسلسل کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار سےآگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو اپنے دورہ ایران اور سعودی عرب سےبھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں