198

پرویزمشرف سنگین غداری کیس،خصوصی عدالت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق پرویزمشرف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بار خلاف ورزی کی۔ پرویزمشرف کا مؤقف ہے کہ وہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر 65 صفحات پر مشتمل اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم کو فیئرٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، خصوصی عدالت کی تشکیل بھی غیرآئینی تھی،غداری کیس مقدمہ کی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا۔ متن میں درج ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انصاف کا قتل نہ ہو۔

یادرہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی درخواست پر سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں