220

ہالی وڈاداکارہ مولائی فٹزگیرالڈاپنی ماں کی قاتل نکلی

(ویب ڈیسک) فلم کیپٹن امریکہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈ نے اپنی والدہ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈنے چھریوں کے وار کرکے اپنی والدہ کی جان لی اورخود ہی پولیس کواطلاع دی،انہوں نےعدالت میں اعتراف جرم کرتےہوئےکہاکہ میں نے یہ قتل اپنے دفاع میں کیا،والدہ نےمجھ پر قتل کی نیت سے حملہ کیا تھا۔

اداکارہ نےعدالت میں کہا کہ والدہ چھری لے کر میری جانب بڑھ رہی تھیں میں نےپستول دکھا کرانہیں روکا اوردھکا دے کر زمین پر گرا دیا،چھری چھین کر والدہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا،،، تاہم مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے دفاع میں قتل کے شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے 38 سالہ اداکارہ کو نفسیاتی مرکز بھیجنے اور ان کا دماغی علاج کرانے کا فیصلہ دیتےہوئے جج نے ریمارکس دیے کہ یہ دوسرے درجے کا قتل ہے جس کی سماعت علاج کے بعد شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں