106

ساری کمپنیاں سپریم کورٹ میں پیسےجمع کرائیں،ہم خودورکرزمیں فنڈزتقسیم کردیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ورکرز ویلفیئرفنڈز کیس میں سپریم کورٹ کاوفاقی حکومت پرشدیداظہار برہمی،چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئےکہ “افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے،حکم جاری کردیتے ہیں ساری کمپنیاں سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرائیں،ہم خودورکرز میں فنڈزتقسیم کردیں گے۔ 

چیف جسٹس  گلزاراحمد  کی سربراہی  میں  تین  رکنی بینچ  نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کیس کی سماعت  کی،عدالت نےوفاقی حکومت پربرہمی کااظہارکرتےہوئے کہاکہ حکومتی مشینری کیوں کام نہیں کررہی؟حکومت نےآج تک کوئی ورکر کالونی نہیں بنائی،آفیسرپیسےدباکربیٹھےہیں،سیروتفریح ہورہی ہےافسران باہر گھوم رہےہیں، سمینار میں شرکت کر رہےہیں لیکن کام نہیں کر رہے۔

 چیف جسٹس نے مزید کہا کہ  کہ افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ہیں ساری کمپنیاں سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرائیں ،ہم خودورکرز میں فنڈزتقسیم کردیں گے ہم پورے محکمے کو ہی ختم کردیں گے ،پھرافسربیٹھے رہیں کیاان کو اس لئے بٹھایاگیا کہ تنخواہ بھی لیں اورکام بھی نہ کریں۔

بعد ازاں عدالت نے ورکرز ویلفیئرفنڈزکیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں