155

ڈی جی آئی ایس پی آرتبدیل،میجرجنرل بابرافتخارنئےڈی جی تعینات

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی تبادلہ۔


ذرائع کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوئے ہیں،میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا، بابر افتخار بطور جی او سی ملتان ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے،میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا،جنرل سرفراز کو ڈی جی ایم آئی مقرر کیا گیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) مقرر کیا گیا ہے، میجرجنرل آصف غفور کا بطور ڈی جی آئی ایس پی آر سفر پاکستان کی تاریخ کا ایک بہترین دور رہا جس میں پاکستان نے بہترین سائبر وار لڑی اور اس میں میں بھارت کو شکست دی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی بہترین کارکردگی کا اعتراف بھی کر لیا ہے،بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے۔بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں