202

لیگی رہنماعابدسندھوکوبیٹے نےقتل کردیا

گوجرانوالہ،(بےلاگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماعابد سندھوکو سگریٹ پینے سے منع کرنے پرانکےنوجوان بیٹے ولید سندھو نے اپنے دوست معید کے ہمراہ مار گولیاں کر قتل کردیا۔

مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے مقامی رہنما عابد سندھواپنے گھرماڈل ٹاون میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او گوھر مشتاق بھٹہ اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس نے شک کی بنیادپرمقتول عابد سندھو کے بیٹے ولید کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو اس نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل اس کے والد نے اسے اور اس کے دوست معید کو سگریٹ پینے پر ڈانٹا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر صبح سوتے ہوئے سر میں گولیاں مار کر اپنے والد عابد سندھو کو قتل کر دیا۔

قاتل ولید لاء کا طالب علم ہے،بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی خبر شہر بھر میں پھیل گئی اورشہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مقتول عابد سندھو حلقہ پی پی 56 سے ن لیگ کے کوارڈینیٹر اور گوجرانوالہ میں کیبل نیٹ ورک بھی چلاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں