172

علامہ خادم رضوی کےبھائی اوربھتیجے سمیت 86کارکنوں کو4738 سال قید کی سزا

راولپنڈی،(بےلاگ نیوز) علامہ خادم حسین رضوی کےبھائی اوربھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86کارکنوں کومجموعی طورپر 4738 سال قید کی سزا۔

 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738 سال قید کی سزا سنائی،جج شوکت کمال ڈار نےفیصلہ سنایا جس پر پولیس نے تمام مجرموں کو حراست میں لیکر اٹک جیل منتقل کردیا۔

عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور ان کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے،علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پولیس ملازمین کو زخمی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت خادم رضوی کے بھائی امیر حسین اور ان کے بیٹے محمد علی سمیت 87 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نےجرم ثابت ہونے پر مختلف الزامات میں ملوث ہر مجرم کو مجموعی طور پر 55،55  سال قید سخت  اور 2 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ و عدم ادائیگی جرمانہ 32 ماہ مزید قید دینے کا حکم دے کر مجرموں کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم دیا۔

عدالت نے امیر حسین رضوی، ان کے صاحبزادے محمد علی اور دیگر 2 مجرموں قاری مشتاق اور گلزار احمد کو اسلحہ برآمد ہونے کے جرم میں علیٰحدہ سے 2،2 سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی،جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرموں کو مجموعی طور پر 146 سال سے زائد مزید سزا کاٹنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں