134

ایم کیو ایم کےآخری آدمی خالدمقبول تھےانکوبھی راستےسےہٹادیاگیا، مصطفیٰ کمال

کراچی،(بےلاگ نیوز) مصطفیٰ کمال کاکہناہے کہ ایم کیو ایم کےآخری آدمی خالدمقبول تھےانکوبھی راستےسےہٹادیاگیا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر گروپ بن چکے ہیں، خالد بھائی کو ہٹاکر امین الحق کو آگے لایا جا رہا ہے،انیس قائمخانی کیخلاف بھی سازشں کی گئی تھی،ایم کیو ایم کے آخری آدمی خالد مقبول تھے ان کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نےکہاکہ عمران خان ان کے دباؤ میں نہیں آئے، یہ حکومت کے بغیر کچھ نہیں، کراچی میں جتنی کرپشن ہوئی ان سب کی فائلیں تیار ہے، ایم کیو ایم کے بانی نریندر مودی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی کانزیدکہنا تھاکہ جب میں میئر تھا تو کراچی ترقی کر رہا تھا، کراچی کی ترقی کا کریڈٹ مشرف نہیں زرداری کو جاتا ہے، میری میئرشپ کا زیادہ زمانہ زرداری دور کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں