65

مریم نوازپارٹی کی باگ ڈورسنبھالنےکیلئےپارٹی ووٹرزکااعتمادحاصل نہ کرسکی

(ویب ڈیسک) گیلپ سروےکیمطابق 49 فیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دے دیا۔

 گیلپ سروےکی رپورٹ کیمطابق 49 فیصدووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دیدیا۔ 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت اچھے طریقے سے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،مریم نواز شہباز شریف کےمقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کر سکیں۔

سروے رپورٹ میں پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا، 19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہ کیا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں