249

آرڈر تاخیر سے پہنچانے پر ڈلیوری بوائے کی بارش میں روتی تصویر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر تصویر وائرل ہو رہی ہے، وائرل تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھلا دیئے ہیں۔ تصویر میں’ڈلیوری بوائے‘ کو دیکھا جا سکتا ہے جو سڑک کنارے رو رہا ہے۔ رونے کی وجہ کھانا دیر سے ڈلیور کرنا ہے اور کھانا منگوانے والے نے آرڈر کینسل کر دیا، تیز بارش کی وجہ سے کسٹمر نے کھانا لینے سے انکار کیا تو بل اسکی تنخواہ سے کٹے گا۔ کھانا 3800 روپے کا تھا اور تنخواہ صرف دس ہزار روپے تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق فیس بک پر متعدد لوگوں نے اس ڈلیوری بوائے کی تصاویر شیئر کی، ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک نوجوان کونے میں کھڑا رو رہا ہے سسکیاں لے رہا ہے پوچھنے پر معلوم ہوا ایک رائیڈر ہے اور ایک Fast Food ریسٹورانٹ میں Home Delivery کے لیے کام کرتا ہے۔

فیس بک پوسٹ پر لکھا تھا کہ رائیڈر کی طرف سے کھانا پہنچانے گیا تھا واپسی پر سردی اور بارش کے موسم کی وجہ سے لڑکا شدید کانپے جا رہا تھا میرے پوچھنے پر اس نے بس اتنا کہا کچھ نہیں ہوا ہے سر۔ میں نے اس سے ریکوئسٹ کی کہ بھائی جب تک بارش نہیں رکتی آپ تھوڑی دیر میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھ جاﺅ اور بعد میں آرام سے پوچھا کہ بھائی ہوا کیا ہے کچھ تو بتائیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میرے اصرار کرنے پہ اس نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے لیٹ پہنچا ہوں اور اب کسمٹر نے کھانا لینے سے انکار کر دیا ہے۔ میں نے کہا تو اس میں تو پریشانی والی کوئی بات نہیں تو اس نے کہا سر اس کھانے کے پیسے ابھی میری تنخواہ میں سے کٹنے ہیں، معلوم پڑا کہ کھانا 3800 روپے کا تھا اور اس کی سیلری دس ہزار روپے علی شیرازی نے لکھا کہ خیر سب یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد تھا کہ اگرہم بارش میں ایسے موسم میں کچھ آرڈر کرتے ہیں تو ہمیں ان لوگوں کا احساس کرنا چاہیے یہ لوگ بھی انسان ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں