128

آٹے کا بحران،پنجاب حکومت کا ملوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز

لاہور،(بےلاگ نیوز)ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے،کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی تھی،محکمہ خوراک پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 376 فلور ملوں پر 9کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا جب کہ 15 فلور ملز کے لائسنس اور 180 فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بھی معطل کر دیا۔

محکمہ خوراک نے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 افسران کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا ہے،عہدے سے فارغ ہونے والے افسران میں ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرگوجرانوالہ روحیل بٹ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ نصراللہ خان ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آباد کامران بشیر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغیر احمد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں