148

پرویزمشرف گرفتاری دیئےبغیراپیل دائرنہیں کرسکتے،سپریم کورٹ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

رجسٹرارسپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ یہ معاملہ نمٹا چکی ہے کہ سزا یافتہ جب تک خود کو قانون کے سامنے پیش نہ کرے، اپیل دائر نہیں ہو سکتی۔ رجسٹرار آفس کے مطابق سپریم کورٹ ماضی میں بھی ’پہلے گرفتاری پھر اپیل‘ کا اصول وضع کر چکی ہے۔

رجسٹرار آفس کیطرف سے لگائے گئے اعتراضات کو دور کرنے کیلئے درخواست گزار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے،ایک ماہ تک اگر وہ ان اعتراضات کو ختم کرتے ہیں تو ان کی اپیل کے قابلِ سماعت ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں