45

رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھوبیٹھےہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہناہےکہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثنا اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےاپنےٹوئٹربیان میں کہاکہ رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں۔ ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات نےکہاکہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔ آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاوں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے۔ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں