221

افغان جنگ کب ختم ہوگی؟؟؟طالبان لیڈرنےبڑااعلان کردیا

(ویب ڈیسک)افغان لیڈرملا عبدالغنی برادرکاکہنا ہے کہ’ جس دن امریکا افغانستان چھوڑے گا اسی دن اس ملک سے جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا‘۔

تفصیلات کیمطابق امریکی اخبار فرنٹ لائن کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں طالبان تنظیم کے بانی ممبراورچیف مذاکرات کارملا عبدالغنی برادر کہتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا ہوتے ہی وہاں جنگ ختم ہوجائے گی،امریکا نے افغانستان میں آکر اور وہاں جنگ چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

ملاعبدالغنی بردار نےکہاکہ امریکیوں کے آنے کا صرف ایک مقصد تھااور وہ تھا اسامہ بن لادن جوا ب نہیں رہا۔اب ہم پر واجب ہے کہ اپنے ملک کے دفاع کیلئے اس پر اپنی جان تک قربان کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں