52

آئی جی سندھ کلیم امام کےمعاملےپرسندھ اوروفاقی حکومت آمنےسامنے،وفاق نے خط کا جواب دے ديا

اسلام آباد، (بےلاگ نیوز) آئی جی سندھ کليم امام کی تبديلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے ديا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نےآئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سندھ حکومت کے خط کاجواب دیدیا، خط میں کہاگیاہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔خط میں مزید کہا گیاہے کہ فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں