257

یوم یکجہتی کشمیر کےحوالےسےوزیراعظم عمران خان کا بڑا پلان

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن 5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کوتیاریوں کی ذمے داری دےدی گئی ہے، جلسےکافیصلہ گزشتہ روزصدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان اورپی ٹی آئی رہنماسلطان محمود سے ملاقات میں کیا گیا۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے پارٹی ذمہ داروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلسے کے انتظامات اور مقام کے تعین کےلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں