125

پنجاب میں آٹےکابحران، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنےاجلاس طلب کرلیا

لاہور، (بےلاگ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے آٹے کےبحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےاہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج ایوان وزیر اعلیٰ میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔

تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں آٹے کے بحران کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔اجلا س میں آٹے کی طلب و رسد کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں آٹے کی قیمت اوردستیابی کے اقدامات کابھی جائزہ لیا جائے گا۔صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک ہوں گے ۔چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیں گے، وزیر اعلیٰ بریفنگ کی روشنی میں آئندہ اقدامات کی ہدایت جاری کریں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعلی نے خود بھی صوبے کے مختلف شہروں میں آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد افسروں کو معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں