92

آٹے کا بحران، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ،اجلاس میں آٹے کےبحران سمیت سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی سمری منظوری دیئے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں وزارت خزانہ بنولہ پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی جبکہ اجلاس میں لاہور گارمنٹس سٹی کے قرضے کو گرانٹ میں بدلنے کی منظوری اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کیلئے ساڑھے 9 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی متوقع  ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں