125

شادی میں شرکت کرنی ہےتو50ڈالرداخلہ فیس جمع کروائیں،دُلہن کا مہمانوں سے انوکھامطالبہ

(ویب  ڈیسک)امریکی دُلہن نے شادی میں آنے والے مہمانوں سے داخلہ فیس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس کے شادی کے اخراجات پورے ہوسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں مدعو افراد سے رقم مانگ لی تاکہ یہ مدعو مہمان ‘خصوصی مہمانوں کی فہرست’ میں شامل ہوجائیں، دُلہن کی کزن نے ریڈاِٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری کزن کی شادی ہونے والی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں سے 50 ڈالر کی رقم چارج کریں گی‘۔

لڑکی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’وہ انہیں پیسے آن لائن ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں جس سے کسی کو بھی دقت نہیں ہوگی بعد ازاں جو شخص انہیں پیسے بھیج دے گا وہ اسے خصوصی مہمانوں کی فہرست میں شامل کر لیں گی‘،

دُلہن کی کزن کا کہنا تھاکہ میری کزن اپنی شادی کے تقریب میں ہونے والے اخراجات کو فیس کے ذریعے واپس حاصل کرنا چاہ رہی تھی، یہ بہت غلط بات ہے اسی لیے میں نے اس کی شادی میں جانے سے انکار کردیا حالانکہ میرے والدین میری انٹری فیس دینے کو تیار تھے لیکن اس کے باوجود بھی میں نے انکار ہی کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں یہ روایت چلی آرہی ہے کہ شادی کی تقریب کے موقع پر آنے والے مہمان اپنی خوشی سے دولہا اور دُلہن کو رقم اور تحفے تحائف دیتے ہیں لیکن شادی پر ہونے والے اخراجات کو آنے والے مہمانوں سے رقم مانگ کر پورے کرنا ایک عجیب سا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں