131

عوام کیلئے ایک اوربری خبر،گیس 214فیصدتک مہنگی کرنےکی سمری تیار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی۔ گھریلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ میں 300 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق پٹرولیم ڈویژن کیطرف سے ارسال کردہ سمری میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے 214 فیصد، سوئی ناردرن کے لیے 192 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح سپیشل کمرشل صارفین کے لیے 245 فیصد، سوئی نادرن کے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 221 فیصد ،فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے 153 فیصد، برآمدکنندہ سیکٹرز کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سیکٹرز کے لیے 32 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

گھریلو صارفین کے لیے میٹر ریٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،گیس مہنگی کرنے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا نے 11 دسمبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دیا تھا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں