128

نوازشریف برگر نہ کھائیں تو کیا روزے رکھ لیں؟

لاہور،(بےلاگ نیوز) نواز شریف کی مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرسماعت کے دوران انکےوکیل نے اٹارنی جنرل کو جواب دیتےہوئےکہا کہ ان کے مؤکل برگر نہ کھائیں تو کیا روزے رکھ لیں ۔

لاہورہائی کورٹ میں نواز شریف کی مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرسماعت  ہوئی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی اور حکومت کی جانب سے ایڈشنل اٹارنی جنرل اشتاق اے خان پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کب آرہے ہیں، وہ واپس آئیں گے یا وہیں بیٹھ کر سب چلائیں گے،حکومتی وکیل نے جواب کہا کہ سابق وزیراعظم ہائیڈ پارک میں برگر کھاتے نظر آتے ہیں۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ نوازشریف کی صحت مکمل بحال نہیں ہوئی، ہم ایمبیسی سے تصدیق شدہ رپورٹس گورنمنٹ اور عدالت میں جمع کروا چکے ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کیوں نہیں کرایا،جس پر ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نہیں ملیں،بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں