98

ملک بھر میں آٹے کےبعد چینی کا بحران بھی سراٹھانےلگا

اسلام آباد، (بےلاگ نیوز) پاکستان میں آٹے کے بحران کے بعد چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے، چینی کا ہول سیل ریٹ 64سے بڑھا کر 74روپے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق  پندرہ مہینوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 64روپے کلو رہی لیکن اب چینی کا ہول سیل ریٹ 64سے بڑھا کر 74روپے کر دیا گیا ہے،پاکستان میں پچھلے سال 60لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی تھی‘ اب چینی کا ہول سیل ریٹ 80روپے تک آئندہ ہفتے کئے جانے کی اطلاع ہے،،حکومت نے اگر آٹے‘ میدے کی طرح چینی کی برآمد کا سلسلہ بند نہ کیا تو ملک میں چینی کی قیمت سو روپے کلو تک چلی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں