132

سندھ کا بینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

کراچی،(بےلاگ نیوز) سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے ،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کاامکان۔

ذرائع کیمطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے،محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔ قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن ایک دو روز میں جاری ہوجائےگا۔

سندھ کابینہ کا 21 جنوری کو طلب کیے جانے والے اجلاس ملتوی کردیا گیا جوکہ اب 22 جنوری کی صبح دس بجے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں