186

بھارت کےمشہوراداکار گیپی گریوال پاکستان پہنچ گئے

لاہور ،(بےلاگ نیوز )بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار ” گیپی گریوال “ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار گیپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ننکانہ صاحب گوردارے میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ گیپی گریوال اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کا کرتار پور راہداری جانے کا بھی امکان ہے ۔

گیپی گریوال پنجاب گانوں میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں جبکہ ان کو اداکاری کے میدان میں شہرت مزاحیہ فلم ” کیری آن جٹا “ سے ملی جس میں انہوں نے اپنے کردار کو امر کر دیا ۔ گیپی گریوال ” سپنا ہی ہو گیا ایں “ اور بالی ووڈ کے گانے ” انگریزی بیٹ تے “ کو بے پناہ شہرت ملی ، اس گانے میں ہنی سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں