157

وزیراعظم عمران خان کے گھر کا خرچہ بھی انکی تنخواہ سے پورا نہیں ہوتا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کاکہناہےکہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے تاجروں نے میرا بہت ساتھ دیا اعتماد نہ ہونے کے سبب پہلے چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ساتھ ہی معاشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے،ہم نے وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کا خرچہ 30 سے 40 فیصد کم کیا، آج میں اپنے گھر کا خرچ خود اٹھاتا ہوں، خزانے سے نہیں لیتا، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گھر کا خرچ پورا نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے بغیر دنیا میں عزت نہیں کمائی جاسکتی، قرض کی دلدل میں پھنسے ممالک کی خارجہ پالیسی بھی متاثر ہوتی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررے ہیں، ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے پارٹنر بنیں اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں ہم آپ کی رکاوٹیں دور کریں گے، آپ اوپر جائیں گے تو پاکستان اوپر جائے گا، آپ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں