192

مالی بھرتی ہونےوالامیٹرک پاس شخص ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور تعینات

لاہور،(بےلاگ نیوز) پی ایچ اے لاہور میں میرٹ اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ڈیڑھ برس سے میٹرک پاس شخص بطور ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور تعینات ہے، 26 ایم ایس سی پاس، 40 بی اے پاس افراد میٹرک پاس شخص کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق میٹرک پاس جاوید حامد ڈیلی ویجز پر مالی بھرتی ہوا، سفارشی بنیادوں پر گریڈ 19 لے لیا، محکمہ ہاؤسنگ نے حامد جاوید کی ترقی کو غیر قانونی قرار دے کر فوری کارروائی کا حکم دیا،تاہم ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر حکام کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، فائل کو ہی دبا لیا،معاملے پر ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال کا کہنا تھا کہ جاوید حامد کو غیر قانونی ترقی دی گئی یہ سب غلط ہوا۔

اس معاملے پربات کرتےہوئےوائس چیئرمین حافظ ذیشان نے کہا کہ جاوید حامد کی ن لیگی دور میں بھرتی ہوئی پھر اسےترقیاں دے دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں